پاک مصر مشترکہ مشقیں 2 ہفتے جاری رہنے کے بعد ختم

10:38 AM, 4 Jun, 2021

قاہرہ: پاکستان اور مصر کی افواج کی مشترکہ ایئرڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے مشقوں کامعائنہ کیا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاکستان اور مصر کی آرمی کی سکائی گارڈ ز ون مشقیں قاہرہ میں ہوئیں یہ دونوں ممالک کی آرمی ایئرڈیفنس کی پہلی مشقیں ہیں جن میں 2ہفتوں پرمشتمل مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئیں۔مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کے دوران جارحانہ اورفوری ردعمل کی مشقیں بھی کی گئیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق مشقوں کی اختتامی تقریب میں مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکامظاہرہ کیاگیا جبکہ کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ مصر میں تعینات پاکستانی سفیرساجدبلال ،ڈی جی ایئرآپریشن اوردیگرحکام نے مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں