حکومت بتائے کورونا کے مقابلے کیلئے ملنے والی اربوں ڈالر کی امداد کہاں گئی: بلاول

10:18 AM, 4 Jun, 2021

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت  آئی ایم ایف اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی امداد کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ جلد جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے  پاکستان کو سوا ارب ڈالر دیے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کوروناوبا کا مقابلہ کرنے کیلیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ بتایا جائے کہ یہ فنڈ کن منصوبوں پر لگایا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کردیے؟ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نےاربوں روپے جمع کرائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے فنڈز میں گھپلوں کو چھپانے کیلئےآڈیٹر جنرل رپورٹ کو روکا ہوا ہے، پی ٹی آئی حکومت آڈیٹر جنرل رپورٹ کے اعدادوشمار میں ہیرپھیر کی کوشش بند کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت فی الفورآڈٹ رپورٹ کا اجرا کرے، پی ٹی آئی حکومت نےنااہلی اور کرپشن سےمعیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔

مزیدخبریں