وزیراعظم نے لودھراں ملتان روڈ کی اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

08:59 AM, 4 Jun, 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق یہ منصوبہ کراچی-لاہور-پشاور قومی شاہراہ N-5 کا ایک اہم سیکشن ہے۔ 62 کلومیٹر طویل اس شاہراہ کی بہتری پر 6.886 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے اور اس کو دو سال کی مدت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی۔

یہ منصوبہ جہاں مواصلات کے ضمن میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا  ہے وہاں اس شاہراہ کی بہتری سے جنوبی پنجاب میں ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔منصوبے کی تکمیل پر لودھراں-ملتان کے درمیان ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔

منصوبہ مکمل ہونے سے  معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ یہ منصوبہ اس اعتبار سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ جغرافیائی اعتبار سے یہ سڑک ملک کے تقریباً مرکز میں واقع ہے اور صوبہ بلوچستان کی طرف بھی رسائی فراہم کرتی ہے۔

مزیدخبریں