آج ملک بھر میں گرین فرائیڈے منانے کا اعلان

08:38 AM, 4 Jun, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے آج  کو ملک بھر میں گرین فرائیڈے کے طورپر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علما خطبات میں ماحولیاتی تبدیلی اور اسکے اثرات کے بارے میں قوم کو آگاہ کرینگے۔ 

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے حوالے سے شدید مسائل ہیں، بدلتے ہوئے عالمی ماحول سے آبادی کو بقا کیلئے سنگین خطرات لاحق ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں