راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات انسداد ٹڈی دل سینٹر کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے صورتحال پر بریفنگ دی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ معیشت پر منفی اثرات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہیں جبکہ ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے بھی موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف نے سینٹر کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہر وسیلہ فراہم کرے گی۔