اسلام آباد : اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا کہ وہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھنے کی قائل ہیں ۔
انہوں نے شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جانتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں کہ لوگوں کا ردعمل کیسا ہوگا لیکن وہ لوگوں کے رویئے اپنے اوپر حاوی نہیں کرسکتی ہیں اور یہ بھی جانتی ہیں کہ اس بارے میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
یاد رہے اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی 2019میں علیحدگی ہو گئی تھی۔