لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی نوازشریف سے اہلخانہ کو نہ ملنے دینے کی مذمت، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، اس کے باوجود جیل میں فوری طبی سہولت نہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ انتقام کی زنجیریں ٹوٹنے کا وقت زیادہ دور نہیں، فخر ہے نوازشریف جیسا ایماندار اور ملک وقوم کا وفادارعظیم شخص میرا قائد ہے، سخت ترین حالات میں بھی نواز شریف کا حوصلہ غیرمتزلزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب کی صحت کے لیے فکر مند ہیں، عمران نیازی صاحب ذاتی انتقام پر اتر آئے ہیں، عید پراہلخانہ سےملاقات کاحق بھی نوازشریف کونہ دینا منتقم مزاجی نہیں تو اورکیا ہے؟
حمزہ شہباز نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف کو فوری طور پرکرٹیکل میڈیکل کئیریونٹ جیل بھیجا جائے، عمران نیازی اگر میاں صاحب کو کچھ ہوا تو ذمے دار آپ ہونگے، انجائنا کی مسلسل شکایت کےبعد بھی ’’کرٹیکل کئیر' کا ہنگامی انتظام نہیں کیا گیا، نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کو آج ایک ہفتے بعد ملنےکی اجازت دی گئی۔