شوال کا چاند نظر آگیا ,پاکستان میں عیدالفطر بروز بدھ منائی جائیگی

08:32 PM, 4 Jun, 2019

کراچی :مر کز رو یت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد خیبر پختونخوا کے علاوہ پور ے پاکستان میں بروز بد ھ عید الفطر منائی جائے گی ۔


تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکز ی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہو ا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کر رہے تھے ۔


ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں وصول کی گئیں،جس کے بعد عید کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ۔


محکمہ موسمیات نے بھی آج بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا تھا جب کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے تھے۔

مزیدخبریں