لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی طبیعت پوچھنے کیلئے ملاقات کی اجازت مانگی مگر انکار کر دیا گیا۔
اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ جو ہم پر آج بیت رہی ہے، کل آپ پر بھی گزرے گی، یاد دہانی ضروری ہے کیونکہ مکافات عمل اٹل ہے۔ واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر نواز شریف سے ملاقات کیلئے اہل خانہ اور لیگی قیادت کی طرف سے نواز شریف سے ملاقات کیلئے جیل حکام کو درخواست دی گئی تھی۔
مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما کل نواز شریف سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں جمعرات کا روز نواز شریف سے ملاقات کیلئے مقرر ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 4, 2019