کرکٹ ورلڈکپ میں آج سری لنکا اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے

02:06 PM, 4 Jun, 2019


 
 لندن: کرکٹ ورلڈکپ میں آج سری لنکا اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں کو پہلی جیت کی تلاش ہے۔ افغانستان اور سری لنکا آمنے سامنے، میگا ایونٹ میں دونوں کا مایوس کن آغاز۔ دونوں ایشین ٹیمیں ایک ہی خطے کی ٹیموں کا نشانہ بنی، سری لنکا کو نیوزی لینڈ نے زیر کیا افغانستان آسٹریلیا کا شکار بنا۔ دونوں ٹیموں کی منیجمنٹ ہم خیال، آفیشلز کہتے ہیں ایک جیت ٹیم کا اعتماد بڑھائے گی۔ کھلاڑیوں کا ماننا ہے ورلڈکپ کا ہر میچ امتحان ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم پہلا میچ کل جنوبی افریقا سے کھیلے گی۔

مزیدخبریں