اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم اگر خود اعتمادی سے کھیلے تو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں قومی ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف میچ جیتنے پر مبارک باد دی، وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ ورلڈکپ کے وارم اپ میچز اور مایوس کن آغاز کے بعد ٹیم واپس فارم میں آ گئی ہے۔
عمران خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ میں ٹیلنٹ موجود ہے ، صرف خود اعتمادی کی ضرورت ہے اگر آپ خود اعتمادی حاصل کر لو تو ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔