ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی

11:47 PM, 4 Jun, 2018

اسلام آباد: پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کا عامر کیانی کو حلقہ این اے 53 سے ممکنہ ٹکٹ دینے کیخلاف احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر سے حلقہ این اے 53 کے تمام منتخب چیئرمین اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات، پارٹی رہنماؤں نے عامر کیانی کو حلقہ این اے 53 کا ٹکٹ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فیصلہ واپس ہونے تک الیکشن مہم سے معذرت کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
 

پارٹی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسد عمر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ان کی ملاقات کا اہتمام کرائیں تاکہ وہ خان صاحب کو حلقے کی زمینی صورتحال اور حقائق سے آگاہ کرسکیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سعودی عرب، غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاﺅن
 

اسد عمر کی تمام نمائندوں کو ان کا پیغام عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی، کوشش کروں گا آپ کی براہ راست ملاقات کا اہتمام کر سکوں۔

عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا کیونکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی دباؤ کا شکار ہو گئی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں