منہ مانگے معاوضے کے باوجود مضر صحت اشتہارات میں کام نہیں کر تا، اکشے کمار

10:23 PM, 4 Jun, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارکا کہنا ہے کہ مجھے لوگ اپنے ایڈ میں کام کرنے کے لیے منہ مانگا معاوضہ دینے کے لیے تیاررہتے ہیں لیکن وہ مضرصحت چیزکے اشتہارمیں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔


یہ بھی  پڑھیں۔۔۔بپاشا باسو سانس کی تکلیف میں مبتلا

ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرے پاس نا تو پیسے کی کمی ہے اور نا ہی کام کی، لوگ مجھے گٹکے اشتہارات میں کام کرنے کے منہ پانگے پیسے دینے کو تیار ہوتے ہیں لیکن میں جب بھی کسی اشتہار میں کام کرتا ہوں اس سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح چھان بین ضرورکرلیتا ہوں کہ کہیں وہ چیز ملک اور معاشرے کے لئے نقصان دہ تو نہیں۔اس موقع پراکشے کمارنے اپنی فنکاربرادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرقسم کے نشے سے دوررہیں۔


یہ بھی  پڑھیں۔۔۔پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی سوارا بھاسکر کا ایک اور پیغام سامنے آگیا

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں