بیجنگ:چین نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل ہموار طریقے سے سرانجام پائے گا اور پاکستان اس بڑے سیاسی عمل بآسانی مکمل کر لے گا۔
تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن اینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان کا انتخابی عمل پر امن اور ہموار طریقے سے انجام پائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان سلجھا ہوا ملک ہے اور یہ اپنے سیاسی و انتخابی عمل کو بہتر طریقے ، آسانی سے پورا کر لے گا ، پاکستان میں انتخابی عمل کے نتیجے میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت قائم ہو پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
چھن اینگ نے کہا کہ پاک چین تعلقات ان چیزوں سے بہت بلند اور گہرے ہیں ، چین اور ایران مابین ہمیشہ سے اقتصادی و تجارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے۔
ایرانی ایٹمی مسئلے پر چین اور یورپی یونین جامع اور سنجیدہ پالیسی وضع کریں گے ، ایرانی جوہری ڈیل پر تمام بڑی قوتوں کو ایک لائھہ عمل ط۷ے کرنا ہوگا ، چین اس سلسلے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔
ترجمان نے چین اور بھارت تعلقات بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو بھارت کے روےے میں مثبت تبدیلی پر خوشی ہے۔ اس سال اپریل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اورت چینی صدر شی جن پھنگ مابین ملاقات میں بہت سے معاملاتر کو طے کرنے اور بہتری کی طرف جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد دونوں ممالک مابین تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ، چین اور بھارت مابین اعتماد سازی میں مدد ملی ہے ، اعتماد سازی کا مطلب یہ ہے کہ چین اور بھارت کے مابین مسلسل باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ اور سرحد میں امن اور امن قائم رکھنا ہے۔