ریحام خان، حمزہ علی عباسی نے ایک دوسرے کو لیگل نوٹس بھجوا دیئے

09:46 PM, 4 Jun, 2018

لاہور: ریحام خان اور حمزہ علی عباسی میں لفظی جنگ قانونی کارروائی تک جا پہنچی، دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف لیگل نوٹس بھجوا دیئے۔

ریحام خان نے حمزہ عباسی پر کتاب چوری کا الزام لگا دیا، کہتی ہیں کتاب آنے سے پہلے کیسی پڑھ لی گئی، حمزہ ابھی بچہ ہے، پی ٹی آئی اور اپنے سابق شوہر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم ناکام ہو گئی بدل دیں۔

ریحام خان نے کہا ہے کہ حمزہ عباسی نے شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا غلط الزام لگایا، اس حوالے سے انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور عدالت میں جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے حمزہ عباسی کو قانونی نوٹس میں احسن اقبال سے رابطے کے الزام پر بھی وضاحت مانگی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا: شہباز شریف
  
 ریحام خان نے سوال اٹھایا کہ حمزہ عباسی نے کتاب شائع ہونے سے پہلے کیسے پڑھ لی؟ ان کے مطابق حمزہ عباسی ان کی ای میل ہیک کرنے کا بھی اعتراف کر چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سعودی عرب، غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاﺅن
  

دوسری جانب حمزہ عباسی نے بھی ریحام خان کو مبینہ طور پر ان کی جعلی ای میل بنانے پر ایک اور قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ ٹویٹ میں حمزہ عباسی نے کہا ہے کہ ایک نوٹس آپ پہلے بھی موصول کر چکی ہیں، اب اس کا بھی جواب دیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں