بپاشا باسو سانس کی تکلیف میں مبتلا

08:28 PM, 4 Jun, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوگئیں، جبکہ آرام نہ آنے پر انہیں ہسپتال داخل کر لیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو گزشتہ چند روز سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث اکثر ہسپتال جارہی تھیں اور انہیں آرام نہ آنے کی وجہ سے اب ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل ہو گئی ہیں جہاں وہ پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر سنیئر ڈاکٹر کے زیر علاج ہیں اور اس سلسلے میں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں بپاشا کی فیملی اور دوستوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔عرفان خان نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا 

واضح رہے کہ بپاشا باسو ہدایتکار وکرم بھٹ کی فلم ”عادت “ میں اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں