سعودی عرب، غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاﺅن

سعودی عرب، غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاﺅن
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

جدہ: سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری مہم کے دوران 11 لاکھ 92 ہزار 498 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، گرفتار شدگان میں 54 فیصد یمنی، 43 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی شامل ہیں، 2لاکھ 11 ہزار 702 تارکین سے تحقیقات مکمل اور ملک روانگی کے منتظر ہیں، ایک لاکھ 70 ہزار757 افراد سفری دستاویزات مکمل ہونے کے انتظار میں ہیں، اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 8 لاکھ 83 ہزار 398 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے خلاف مملکت کی سطح پر جاری مہم کے دوران اب تک 11 لاکھ 92 ہزار 498 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ گرفتار شدگان میں 54 فیصد یمنی، 43 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی شامل ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم مختلف مراحل پر مشتمل ہے جن میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 8 لاکھ 83 ہزار 398 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قانون محنت کی خلاف ورزی پر 2لاکھ 11 ہزار 588 جبکہ سرحدی خلاف ورزیوں پر گرفتار شدگان کی تعداد 97ہزار 512 رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا: شہباز شریف


 سرحدی محافظوں نے 781 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی تارکین کو روزگار اور انہیں قیام و طعام کی سہولت فراہم کرنے والے بھی قانون شکنی کے زمرے میں آتے ہیں۔ غیر قانونی تارکین کو مذکورہ سہولتیں فراہم کرنے پر 2110 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں 396 مقامی شہری تھے جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا
 
 وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں ڈیپورٹیشن سینٹر لایا جاتا ہے جہاں انکے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرکے انہیں ملک بدر کیاجاتا ہے۔ اب تک 3 لاکھ 13 ہزار 491 افراد کو ملک بدر کیا جاچکا ہے۔ 2لاکھ 11 ہزار 702 تارکین سے تحقیقات مکمل کی جاچکی ہیں وہ اپنے ملک روانگی کےلئے سیٹوں کی کنفرمیشن کے انتظار میں ہیں جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار757 افراد سفری دستاویزات نہ ہونے کے سبب اب تک سفر نہ کرسکے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں