پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

06:12 PM, 4 Jun, 2018

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف ڈیفنس لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیں گے، اس نشست پر چوہدری سرور متوقع امیدوار تھے تاہم وہ دستبردار ہوگئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 85 نشستوں کے لئے امیدوار فائنل کر لئے


 واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 85 نشستوں کے لئے امیدوار فائنل کر لئے ، ان میں صرف چند امیدوار نئے آنے والے الیکٹیبلز کی وجہ سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں، سندھ سے قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 17 نشستوں کے امیدوار بھی فائنل کر لئے گئے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا: شہباز شریف
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں