عائشہ گلالئی کا عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

04:00 PM, 4 Jun, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے راولپنڈی سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ وہ راولپنڈی سے عمران خان کے مدمقابل انتخابات میں حصہ لیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے چار خواجہ سراوں کو بھی ٹکٹ دیے ہیں۔ تین بڑے ہاتھیوں کیلئے ابابیل فورس تیار کر لی گئی ہے، ہاتھی ہوشیار ہو جائیں۔ تحریکِ انصاف سے زیادہ نشستیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عائشہ گلالئی کا ”ریکٹ “ کا نشان ملنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کا کچرا تحریکِ انصاف میں جمع ہو چکا ہے۔ اگر پی ٹی آئی کو خوف ہے تو ہماری مڈل کلاس جماعت سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں بہاولپور، راولپنڈی، اسلام آباد، لودھراں اور سندھ کے حلقوں سے خود الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 
 

 
 

مزیدخبریں