ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے فلم ”ویرے دی ویڈنگ “ کے اختتام میں 25 سال پرانا لہنگا پہننے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیہ کو بے حد خوبصورت دکھانے کے لئے معروف ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کی خدمات حاصل کی گئیں اور یہ بوت کوئی نہیں جانتا کہ کرینہ کپور خان کا فلم ”ویرے دی ویڈنگ “ کے اختتام میں پہنا گیا لہنگا 25سال پرانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے
اس سلسلے میں ڈیزائنر سندیپ کھسلہ نے انسٹاگرام پر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ کپور کا فلم اختتام میں پہنا گیا ہلکے پیلے رنگ کا لہنگا ابو سندیپ کا بنایا گیا پرانا لہنگا تھا جسے ہم نے 25سال قبل بنایا تھا جو پرانے کپڑوں کی کلیکشن میں سب سے زیادہ خوبصورت تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی طرح بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ بھی پارلیمانی کمیٹی کے سپرد
اس کا بلاﺅز اور سکرٹ وہی رکھا لیکن اس میں صرف کرینہ کپور خان کے سائز کے مطابق تبدیلی کی جس کے بعد دوپٹے کے ساتھ اسے جدید انداز میں پیش کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں