شاہد آفریدی کے ساتھ مبینہ تعلقات کو منظر عام پر لانا غلطی تھی:عرشی خان

01:46 PM, 4 Jun, 2018

ممبئی:اپنی بولڈ حرکتوں اور شاہد آفریدی کے ساتھ تعلق کے جھوٹے دعوے کرنے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئی ہے اور کہا کہ سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ مبینہ تعلقات کو منظر عام پر لانا غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 11 میں شرکت کرنیوالی ماڈل گرل عرشی خان اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے محبت سے متعلق بھی کئی بار دعویٰ کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے

چند سال قبل اداکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”ہاں، میرے اور آفریدی کے درمیان انتہائی قربتیں تھیں“۔ایک ٹی وی شو میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ ’میں شاہد آفریدی کی تہہ دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور وہ تمام ٹوئٹس میری غلطیاں تھیں اور مجھے ان کے متعلق اس حساس معاملے پر کھلے عام بھی نہیں بولنا چاہیے تھا کیوں کہ مجھ پر شاہد آفریدی کے بہت احسانات ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی طرح بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ بھی پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

خیال رہے کہ عرشی خان نے اس وقت شہرت حاصل کی جب اس نے دعویٰ کیا کے اس کا تعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کے ساتھ ہے ۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں