اسلام آباد: اسلام آباد میں چینی انجینئر پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ سفارتی عملے نے 12 روز پرانی لاش پمز ہسپتال منتقل کر دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چینی انجینئر کی شناخت جیان چن کے نام سے ہوئی ہے۔ چینی شہری کی ہلاکت سفارتخانے کے اندر ہوئی اور انجینئر کی لاش 12 روز پرانی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران کیخلاف بولنے کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی، سلمان احمد
سفارت خانے کا اہلکار لاش لے کر پمز آیا تھا اور مرنے والے چینی جیان چن کی عمر 37 برس تھی۔ جو ایک ماہ قبل پاکستان آیا تھا اور وہ چینی انجینئر اس کے قبل بھی پاکستان آ چکا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں