ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی دباؤ کا شکار ہو گئی

11:46 AM, 4 Jun, 2018

لاہور: عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا کیونکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی دباؤ کا شکار ہو گئی۔ دو روز گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا کا پارلیمانی بورڈ ٹکٹس کا فیصلہ نہ کر سکا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے کچھ حلقوں کے ٹکٹس فائنل کر لیے تاہم اعلان نہیں کیا جا رہا۔ کارکنان کے احتجاج کے باعث پارٹی نے اسلام آباد کی ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان بھی روک دیا۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی امیدواروں کا چناؤ تعطل کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:عمران کیخلاف بولنے کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی، سلمان احمد

ادھر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات آج کی بجائے کل ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں