عمران کیخلاف بولنے کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی، سلمان احمد

11:35 AM, 4 Jun, 2018

لاہور: معروف گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انہیں الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کیلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔

ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ایک ہی دن رابطہ کیا گیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہا گیا۔ ریحام خان کی جانب سے ای میلز اور ٹوئٹس موصول ہوئیں اور اسی دن مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ کچھ نہیں چھپا رہیں تو نجی چینل کے ٹاک شو میں میرا سامنا کریں اور میرے سوالوں کا جواب دیں۔

 مزید پڑھیں: 'مریم نواز سے ملنے اور شہباز شریف سے پیسے لینے میں کوئی حقیقت نہیں'

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے کہ مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماؤں نے ریحام خان سے ملاقات کے دوران انہیں عمران خان کیخلاف کتاب لکھنے میں آمادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور اگر کتاب میں عمران خان کی شخصیت کے بارے میں کچھ لکھا گیا ہے تو اس سے عمران خان کی ذات کو نقصان ضرور پہنچ سکتا ہے۔ ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے اور کبھی کسی کی ذات پر کوئی حملہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی ٌپڑھیں: جب تک ہماری حکومت تھی تو سب ٹھیک تھا، نواز شریف

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان خود ہر روز کوئی نہ کوئی دھماکہ کرتے رہتے ہیں اور ان کا ہر روز اپنے آپ سے ہی مقابلہ ہوتا رہتا ہے اور وہ اپنے آپ کو ہر روز ہی شکست دیتے رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں