ملکی درآمدات دس ماہ کے دوران 14.05 فیصد اضافہ کے ساتھ 49.41 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں، ڈبلیو ٹی او

ملکی درآمدات دس ماہ کے دوران 14.05 فیصد اضافہ کے ساتھ 49.41 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں، ڈبلیو ٹی او
کیپشن: رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث قومی معیشت کی ترقی پر اثر انداز ہو رہی ہیں،فوٹؤ بشکریہ پاکستان ڈیفنس

اسلام آباد : رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی دس ماہ کے دوران جولائی تا اپریل میں ملکی درآمدات 14.05 فیصد کے اضافہ سے 49.41 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔

گزشتہ سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران قومی برآمدات میں اضافہ کے باوجود تجارتی خسارہ 30.21 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ عالمی ادارہ برائے تجارت (ڈبلیو ٹی او) کی رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے دوران پاکستان نے 57.44 ارب ڈالر کی مجموعی درآمدات کیں جن میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 13.71 ارب ڈالر جبکہ نان پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی حجم 43.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث قومی معیشت کی ترقی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ عالمی ادارے نے تجویز پیش کی ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات پر قابو پانے اور برآمدات کے فروغ کے لئے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے جس سے معاشی ترقی کے فروغ میں معاونت حاصل ہوگی۔