اپنے استاد کی قوالیاں گانے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، راحت

09:42 AM, 4 Jun, 2018

کراچی: گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے چچا اور استاد نصرت فتح علی خان کے جانشین ہیں اور انھوں نے ہی ان کی پرورش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھیں اپنے استاد کی قوالیاں گانے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ان کے والد استاد فرخ فتح علی خان اور استاد نصرت فتح علی خان ان کے دادا فتح علی خان کا کلام گاتے تھے اور گھر کے دوسرے افراد بھی ان کا کلام گاتے رہے ہیں جبکہ اس میں کوئی اجازت والی بات نہیں رہی۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اپنے بچپن کے دوست کے مقروض نکلے

راحت فتح علی خان نے کہا کہ ان کا گھرانہ ایک خاندان کی طرح ہے اور ان کی سب چیزیں سانجھی ہیں۔ ان کے گھرانے میں قوالی اور صوفیانہ کلام کی میراث چھ سو برس سے زیادہ پرانی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے لاہور پریس کلب میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندا نصرت کا کہنا تھا کہ کھوکھر پروڈکشن میوزک فرم نے نصرت میوزک کے جھوٹے حقوق (رائٹس) لیے جس پر انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں