پنجاب کی طرح بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ بھی پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

12:09 AM, 4 Jun, 2018

کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ختم، اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن رہنماوں کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا، لیکن نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل نہ ہوسکا۔ اب اس مسئلے کو پارلیمانی کمیٹی ہی حل کرے گی۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 2،2 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا
 واضح رہے کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہ ہو سکا، اب پارلیمانی کمیٹی ہی نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گی، پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے میاں محمود الرشید، سبطین خان اور شعیب صدیقی کے نام تجویز کر دیئے جبکہ نون لیگ کی جانب سے رانا ثنااللہ، ملک احمد خان اور خواجہ عمران نذیر پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


  

مزیدخبریں