کرس ووکس کی جگہ اسٹیون فن انگلش اسکواڈ میں شامل

08:31 PM, 4 Jun, 2017

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرس ووکس انجری مسائل کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ ٹیم میں اسٹیون فن کو شامل کر لیا گیا ہے ۔کرس ووکس بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف دو اوورز کر سکے تھے۔

اسٹیون فن کارڈف میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل انگلش اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تکنیکی کمیٹی نے کرس ووکس کی جگہ فن کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

28 سالہ فاسٹ باؤلر 69 ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں اور حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں انہیں کرس ووکس کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں