ٹیم پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے کشمیری گراؤنڈ کے اندر بھی پہنچ گئے، گو انڈیا گو بیک کے نعرے

05:56 PM, 4 Jun, 2017

برمنگھم : پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران آزادی کے متوالے ایجبیسٹن گراؤنڈ کے باہر پہنچ گئے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری کمیونٹی نےاحتجاجی مظاہرہ کیا اور سٹیڈیم کے باہر  گو انڈیا گو بیک کے نعرے بلند کئے ، کشمیری شائقین نے سبز ہلالی پرچم اٹھا کر قوم کرکٹ ٹیم سے اظہار یک جہتی بھی کیا۔

پاک بھارت ٹاکرے کے دوران اس وقت دلچسپ صورت پیدا ہو گئی جب بھارتی شائقین میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم کے باہر پہنچے تو انہیں کشمیری کمیونٹی کے مظاہرین کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ برمنگھم میں ایجبیسٹن گراؤ نڈ کے باہر کشمیری کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ٹیم پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے کشمیری گراؤنڈ کے اندر بھی پہنچ گئے۔

مزیدخبریں