لاس اینجلس :امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ گرم پانی سے ہاتھ دھونے سے جراثیم زیادہ جلدی مرتے ہیں۔امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طبی ماہرین کی تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھونے کے مقابلے میں گرم پانی سے ہاتھ دھونے سے زیادہ جلدی جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے۔
ماہرین نے اس حوالے سے چھوٹے پیمانے پر تحقیق کی جس میں شامل رضا کاروں کو 2 مختلف درجہ حرارت 15 اور 38 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہاتھ دھونے کا کہا گیا۔ وہ ٹھنڈے اور گرم پانی کے فوائد دیکھنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے 20 لوگوں کو 20 مرتبہ 3 مختلف درجہ حرارت 15 ڈگری، 26 ڈگری اور 38 ڈگری والے پانی سے ہاتھ دھونے کا کہا۔رضاکاروں کو یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے ہاتھ مختلف صابن سے دھوئیں۔ اس ٹیسٹ کے شروع ہونے سے پہلے ان کے ہاتھوں پر نقصان نہ پہنچانے والے کیڑوں کو رکھا گیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت یا مختلف صابن سے جراثیم کے خاتمے میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ماہرین کے مطابق اس تجربے میں ہاتھوں کو برابر صاف پایا گیا تاہم ان کا اصرار ہے کہ گرم پانی سے ہاتھ دھونے سے جراثیم زیادہ جلدی مرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق صحیح طرح ہاتھ دھونے میں تقریباً 20 سیکنڈ کا وقت درکار ہوتا ہے۔گیلے ہاتھوں پر اتنا صابن لگائیں کہ پورے ہاتھ پر صابن اچھی طرح لگ جائے۔دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح سے رگڑ کر دھوئیں اور انگلیوں کے درمیان کو بھی اچھی طرح صاف کریں۔انگوٹھے کے پاس کی جگہ کو بھی اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں۔دونوں ہتھیلیوں کو انگلیوں کی مدد سے صاف کریں اور ٹھنڈے یا گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں۔ہاتھوں کو خشک کر لیں اور تولیے سے صاف کر لیں اور تولیے کی مدد سے ہی نل بند کر دیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.