دبئی کے ہوائی اڈے پر سونے کے ہال ”سلیپ اینڈ فلائی“ کا افتتاح

11:04 AM, 4 Jun, 2017

دبئی: دبئی کے ہوائی اڈے پر سونے کے کیبنوں کے ہال ”سلیپ اینڈ فلائی“ کا افتتاح کردیا گیا ۔العریبہ ٹی وی کے مطابق ہوائی اڈے کی عمارت نمبر 3 میں واقع اس ہال میں سونے کے لیے 27 کیبن شامل ہیں۔

ہوائی اڈے کی جانب سے نہ صرف تھکے ہوئے مسافر کی راحت کا سامان فراہم کیا گیا ہے بلکہ ساتھ ہی اس کی تفریح کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ سونے کی غرض سے بنائے گئے 27 کیبنوں میں سے 20 کیبن اِسکیمو کے گھروں کی صورت میں ڈیزائن کیے گئے ہیں جب کہ 7 د±ہرے کیبنوں کو بچوں کے فولڈ ایبل بستروں سے بھی لیس کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں