کترینہ کیف کو عزت بچانے کے لالے پڑ گئے، فوراً منتیں شروع کر دیں

10:26 AM, 4 Jun, 2017

نئی دہلی: کترینہ کیف، سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے آئیفا 2017ءکیلئے منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہو کر سب کے دل موہ لئے۔ پریس کانفرنس سے پہلے فوٹوگرافرز نے تینوں کی بے تحاشا تصاویر اتاریں اور ان تینوں نے بھی خوشی خوشی ان کیلئے مختلف پوز بھی بنائے۔

بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ اس تقریب میں شرکت سے پہلے ہوٹل میں فوٹوگرافرز نے کترینہ کیف کی ایسی حالت میں تصاویر اتار لیں کہ انہیں عزت بچانے کے لالے پڑ گئے اور تصاویر ڈیلیٹ کروانے کیلئے فوراً منتیں شروع کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے تقریب میں شرکت کیلئے انتہائی چھوٹی سکرٹ پہن رکھی تھیں اور جب وہ ہوٹل کی لابی میں داخل ہوئیں تو ان کا زیر جامہ واضح نظر آ رہا تھا اور یہ لمحات فوٹوگرافرز نے اپنے کیمروں میں محفوظ کر لئے۔

کترینہ کیف کو جب یہ علم ہوا تو انہوں نے اپنی عزت بچانے کی فکر پڑ گئی اور انہوں نے تمام فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ وہ ان کی یہ تصاویر ڈیلیٹ کر دیں اور پھر اس بعد کو یقینی بھی بنایا کہ ان کی درخواست پر عملدرآمد ہو گیا ہے۔ہوٹل کے عملہ میں سے کسی شخص نے ان کی اور فوٹوگرافرز کی درمیان ہونے والی گفتگو سن لی اوریوں یہ معاملہ میڈیا تک جا پہنچا۔

اس کے بعد تقریب میں بھی ایک موقع پر ان کے کپڑے درست نہ تھے جس پر سلمان خان نے توجہ دلائے ہوئے انہیں اپنے کپڑے درست کرنے کی ہدایت بھی اور اس موقع پر بھی وہ شرم سے لال ہو گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں