پاﺅں کے ان پوائنٹس کو دبانے سے جسم میں بڑی تبدیلی آتی ہے

08:46 AM, 4 Jun, 2017

بیجنگ:چینی طریقہ علاج میں یہ مانا جاتا ہے کہ ہمارے پاﺅں پر کئی ایسے پوائنٹس ہوتے ہیں جن کا تعلق براہ راست ہمارے جسم کے کسی نہ کسی حصے سے ہوتا ہے اور اگر انہیں دبایا جائے تو ہمارے جسم میں کوئی نہ کوئی مثبت تبدیلی ضرور آتی ہے۔
آج پاﺅں کے جس پوائنٹ کے بارے میں ہم بتائیں گے وہ چینی طریقہ علاج میں تائی چونگ کہلاتا ہے اور یہ ہمارے پاﺅںکے انگوٹھوںاور ساتھ والی انگلی کے درمیان پاﺅں کی چھت کے قریب ہوتا ہے۔اگر اس حصے کامساج کیا جائے تو سردرد،ذہنی تناﺅ،غصہ،کمردرد، فشار خون میں بہتری،خواتین کے ایام میں بہتری اور بے خوابی کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

چینی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس پوائنٹ کو دبانے سے نظام انہضام میں بہتری آتی ہے،آنکھوں کی سوجن دور ہوتی ہے اور دردوں سے نجات ملتی ہے۔آکوپنکچر میں جب چینی ماہرین نے اس طریقہ علاج کو آزمایا تو ان کاکہنا تھا کہ دل کے دورے کے بعد اس کا انسانی صحت پر مثبت اثر ہوا۔
اگر آپ کو بھی اوپر بتائی گئی کسی بھی بیماری یا تکلیف کاسامنا ہے تو تصویر میں دئیے گئے پوائنٹ کو تین سیکنڈ تک دبائیں اورپانچ سیکنڈ کے بریک بعد پھر یہ عمل دہرائیں،صرف دو منٹ میں آپ جادوئی تبدیلی دیکھیں گے۔

مزیدخبریں