حسین نواز کی جے آئی ٹی پر پیشی کی تصویر سوشل میڈیاپروائرل

حسین نواز کی جے آئی ٹی پر پیشی کی تصویر سوشل میڈیاپروائرل

اسلام آباد: وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .یہ تصویر اٹھائیس مئی کی ہے جس میں وہ کرسی پر اکیلے بیٹھے نظر آرہے ہیں اور تفتیش کاروں کو جوابات دے رہے ہیں۔تجزیہ کار حیران ہیں کہ اتوار کے دن سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگئی؟

جے آئی ٹی کے تندو تیز سوالات کا جواب دینے کے بعد حسین نواز میڈیا کے سامنے آتے ہی شیر بن جاتے ہیں ۔ کل بھی جب حسین نواز پیشی کے بعد میڈیا کے سامنے آئے تو انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی جتنی بار طلب کرے گی اتنی بار پیش ہوں گے اور بہت جلد سچ سپریم کورٹ کے سامنے آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ابھی تک نہیں بلایا گیا.مفروضوں پر بات نہیں کروں گا ۔  وزیر اعظم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے اور اداروں کے تقدس کے لیے اپنی جان بھی خطرے میں ڈالی۔ ایک سوال کے جواب میں حسین نے بتایا لندن کے فلیٹس کوئی متنازع نہیں اس حوالے سے عدالت میں دیئے گئے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ تمام الزامات باتوں کی حد تک رہے کوئی ایسا ثبوت ہے ہی نہیں جو سامنے لایا جا سکے۔ ماضی میں بھی پورے خاندان نے احتساب کا سامنا کیا ہے۔

واضح رہے پاناما کیس کی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ایف آئی اے کے ایڈنشل ڈائریکٹر واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں