دباؤ پاکستان پر نہیں بھارت پر ہے،کپتان سرفرازاحمد

12:59 AM, 4 Jun, 2017

برمنگھم : بھارتی منیجمنٹ میں دوریاں ،پاکستانی منیجمنٹ ایک پیج پر ،کوچ مکی آرتھراورکپتان سرفرازمشترکہ پریس کانفرنس کی. پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کےپاس بڑے بیٹسمین ہیں تو پاکستان کی بولنگ لائن کونسی کم ہے.کپتان نے حریفوں کو خبردارکردیا،کپتان نے صاف صاف کہا کہ دباؤ پاکستان پر نہیں بھارت پر ہے.کھلاڑیوں کو نیچرل گیم کےلیے فری ہینڈ دیا ہے۔

 پٌاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم میں مکمل اتفاق ہے ۔ کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہرانے کیلئے مکمل پلان بنا لیا ہے ، لڑکے جیت کر قوم کو رمضان کا تحفہ دینگے ۔وہاب ریاض مکمل فٹ ہیں اور بھارت کیخلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں دوریاں بڑھ گئی ہیں کھلاڑیوں میں اتفاق نام کی کوئی چیز نہیں اور کپتان اور کوچ میں دوریاں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔ بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم نے 12 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے ۔12 رکنی ٹیم میں اظہر علی، سرفراز احمد ، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی شامل ہیں۔ جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان کو بھارت کے خلاف میچ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 
  

مزیدخبریں