اسلام آباد:بجلی کے فکسڈ چارجز میں بھی اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے مختلف کیٹیگریز کے لیے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر بجلی کے فکسڈ چارجز بڑھانے کی منظوری دی۔ذرائع نے کہا کہ کمرشل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے جس کے بعد کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔
صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔
اسی طرح زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے اور یہ 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہوجائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز ہے۔