وزیراعظم کا آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

07:21 PM, 4 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے  آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع  کاکہنا ہےکہ  وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق   وزیراعظم شہبازشریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

مزیدخبریں