ہمارا اپوزیشن کے ساتھ رابطہ ہے،  دھاندلی پر موقف مشترکہ ہے: حافظ نعیم الرحمان

06:39 PM, 4 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم  الرحمان نے کہا ہمارا اپوزیشن کے ساتھ رابطہ بھی ہے، آنا جانا بھی ہے، انتخابات میں دھاندلی پر ہمارا موقف مشترکہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے  صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ہمارا اپوزیشن کے ساتھ رابطہ بھی ہے، آنا جانا بھی ہے، انتخابات میں دھاندلی پر ہمارا موقف مشترکہ ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ   فارم 45 کی بجائے فارم 47 پر حکومت بنائی گئی۔

 امیر جماعت اسلامی نے  کہا اپوزیشن اتحاد عملا دو ماہ سے کوئی سرگرمی نہیں کر سکا۔  پی ٹی آئی اس وقت خود ایک پیج پر نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور باہر ہر کوئی ہی بانی پی ٹی آئی ہے۔ پہلے سے ڈائریکٹ ٹیکس دینے والوں پر ہی ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا دیا۔

آئی ایم ایف بھی اتنے زور سے ٹیکس لگانے کی بات نہیں کرتا۔اس پورا بوجھ قوم کے غریب اٹھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں