مہنگائی میں صارفین پر بوجھ، لیسکو  نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی

05:36 PM, 4 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:مہنگائی میں صارفین پر بوجھ ڈالتے ہوئے ‏لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی۔

مہنگائی میں لیسکو نے  ایک اور قدم اٹھایا ہے کہ  سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

 گرین میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اے ایم آئی میٹرز کی خریداری سے صارفین پر د گنا اضافی بوجھ پڑے گا۔

گرین میٹرز کی قیمت 30 سے 35 ہزار روپے تک تھی، اے ایم آئی میٹرز کی قیمت 63 سے 69 ہزار روپے تک ہے۔

مزیدخبریں