خاتون ڈکیت نے پسٹل رکھ کر کورئیر کمپنی کے ملازم سے1 لاکھ 27ہزر روپےلوٹ لیے

03:12 PM, 4 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک
 خاتون ڈکیت نے پسٹل رکھ کر کورئیر کمپنی کے ملازم سے1 لاکھ 27ہزر روپےلوٹ لیے

اسلام آباد: اسلام آباد تھانہ ہمک کی حدود میں کورئیر کمپنی کے ملازم سے رہزانی کی انوکھی وردات رپورٹ ہوئی جس میں خاتون ڈکیت نے پسٹل رکھ کر کورئیر کمپنی کے ملازم سے 127000لوٹ لیا ۔ایف آئی آر کے مطابق فرار ملزمان کی  کل تعداد چار تھی جس میں دو خواتین اور دو نوجوان شامل  تھے۔ 

ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملازم نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ  پر تھا کے اچانک نامعلوم گاڑی سے خاتون باہر نکلی اور کمر پر پسٹل رکھ دی۔برقا پوش خاتون ڈکیت ملزمہ نے کہا جو کچھ ہے نکال دو ورنہ گولی مار دوں گی۔اسی دوران  اسی گاڑی سے ایک شخص نکلا اور میری چھاتی پر پسٹل رکھ دیا ۔ملزمان ایک لاکھ ستیس ہزار روپے اور  دیگر ضروری دستاویزات لے کے کر فرار ہو گئے۔

 ایف آئی ار  میں کہا گیا کہ فرار ملزمان کی  کل تعداد چار تھی جس میں دو خواتین اور دو نوجوان شامل  تھے۔چاروں ملزمان آپس میں فارسی زبان بول رہے تھے۔

مزیدخبریں