رواں ماہ سے بجلی کے نئے نرخ لاگو: کتنے یونٹ استعمال کرنے پر نیا ریٹ کیا ہوگا، تفصیلات جاری

02:52 PM, 4 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جولائی 2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے۔

پاور ڈویژن  کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کےنئے ٹیرف سے زیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پرتھوڑا سا اثر ڈالیں گے، بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافہ کیلئےحکومت 440 ارب کی سبسڈی دے گی، ایک کروڑ68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلو صارفین کے لیے اضافہ2فیصد سے کم ہو گا، نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 

 پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق نسبتا امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا، معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے، جنوری 2025 تک تمام صارفین کے لیے بجلی کے نرخ جون 2024 کے مقابلے اوسطاً 3 فیصد کم ہونے کی توقع ہے۔ بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈ چارجز کا اجرا ضروری تھا۔

 پاور ڈویژن کے اعلامیہ کےمطابق ملکی صنعت کے فروغ کیلئے صنعتی شعبہ سے 150  ارب کا بوجھ کم کر دیا گیا، نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں