عدت نکاح کیس: سزا کے خلاف اپیلو ں پر فیصلےکیلیے ایک ماہ  کی پابندی ختم کرانے کے لیے خاورمانیکا نے عدالت سےرجوع کرلیا

02:43 PM, 4 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلو ں پر فیصلےکے لیے ایک ماہ  کی پابندی ختم کرانے کے لیے خاورمانیکا نے عدالت سےرجوع کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ بظاہر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے احکامات سے سیشن عدالت دباؤ میں لگ رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں پر فیصلے کیلئے متعین وقت کی پابندی کے احکامات واپس لیے جائیں۔


یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 جون کو غیر شرعی نکاح کیس کی مرکزی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں