پی ٹی آئی اسلام آباد صدر عامر مغل ڈی سی آفس کے باہر سے گرفتار

01:17 PM, 4 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ڈی سی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔


پی ٹی آئی کے وکیل عاصم بیگ کی جانب سے ان کی گرفتاری کی تصدیق بھی کر دی گئی۔ 

واضح رہے کہ آج ہی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

مزیدخبریں