اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سُنی اتحاد کونسل کےسربراہ حامد رضا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکلوانے کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پر سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا کو روسٹرم پر بلا لیا۔استفسسار کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ باہر جا کر واپس نہیں آئیں گے؟ کیا صرف تنگ کرنے کیلئے حامد رضا کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے؟ حامد رضا سیاسی لیڈر ہیں، باہر گئے تو واپس آ جائیں گے۔
بعد ازاں عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔