غربت کا خاتمہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے، وزیر اعظم

غربت کا خاتمہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے، وزیر اعظم

آستانہ: وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے عام کی سماجی ومعاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔غربت کا خاتمہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے، ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں مل کر ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطےکے روشن مستقبل کے لیے جغرافیائی، سیاسی محاذ آرائی سے خود کو آزاد کرنا ہوگا،تمام ممالک کو متحد ہوکر متفقہ طور پر ان چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔پاکستان سمیت خطے کے ممالک کو شدید موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔دہشتگردی  کی ہرصورت کو ہر حالت  میں روکنا ہوگا۔مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل پرعملدرآمد بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تھے۔

مصنف کے بارے میں