اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ساتھ اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب سے جواب طلب کر لیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ساتھ اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیے۔
دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماؤں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جیل کے انتظامی معاملات میں مداخلت کو روکا جائے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔