سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، الیکشنز ایکٹ ترمیمی بل سمیت 8 نکاتی ایجنڈا جاری

 سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، الیکشنز ایکٹ ترمیمی بل سمیت 8 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا جس کا  8 نکاتی ایجنڈا جاری  کر دیا گیا۔ 

 ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے کا ترمیمی بل ایجنڈا میں شامل ہے۔وزیرپارلیمانی اموراعظم نذیر تارڑ الیکشنز ایکٹ ترمیمی بل 2024 پیش کرینگے۔قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 2022-21 کی رپورٹ ایوان میں پیش ہوگی۔


ایجنڈے کے مطابق ریاستی اٹرپرائیزز سے متعلق بل پر چئیرمین قائمہ کمیٹی خزانہ رپورٹ پیش کرینگے۔ثمینہ ممتاز بلوچستان میں حادثات پرتوجہ دلاو نوٹس پیش کرینگی۔

صدرمملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ سینیٹ میں ارکان کے سوالات اور جوابات ایجنڈا میں شامل ہے۔ 

مصنف کے بارے میں