برطانیہ میں اگلی حکومت کس کی ہو گی، برطانوی عوام فیصلہ آج  کرے گی

برطانیہ میں اگلی حکومت کس کی ہو گی، برطانوی عوام فیصلہ آج  کرے گی

لندن: برطانیہ میں اگلے 5 برس کس کا راج رہے گا برطانوی عوام اس کا فیصلہ آج  کرے گی۔برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے آج پولنگ ہورہی ہے۔

عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی 650 نشتوں کے لیے ساڑھے 4 ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں پولنگ مقامی وقت کے مقام صبح 7بجے سے رات 10بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ 

ملک بھرمیں 50ملین ووٹرز  اپنے نمائندوں کا چناؤ کریں گے۔ پورے ملک میں 40ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔نتائج کا اعلان 5جولائی کو کیا جائے گا۔جیتنے والے ارکان پارلیمنٹ 9جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔

درجنوں پاکستانی نژاد  بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔446آزاد امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے۔39لاکھ سے زائد مسلمان ووٹرز بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔غزہ جنگ کے باعث مسلمان ووٹرز حکمران جماعت اور جنگ کی حمایتی بڑی جماعتوں کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں