مہنگائی کے ماری عوام کیلئے بری خبر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

مہنگائی کے ماری عوام کیلئے بری خبر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا۔بجلی  5 روپے 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی ۔

وفاقی کابینہ نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2025۔24 کے لیے دیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے سے بڑھا کر 30 روپے 50 پیسے فی یونٹ منظور کیا تھا۔

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مصنف کے بارے میں