مسئلہ حل ہوگیا، ڈیفالٹ  کا خطرہ  اب ٹل گیا : مفتاح اسماعیل

مسئلہ حل ہوگیا، ڈیفالٹ  کا خطرہ  اب ٹل گیا : مفتاح اسماعیل

اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے اور معیشت  سنبھل جائے گی۔انہوں نے  نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مسئلے حل ہوگئے ڈیفالٹ  کا خطرہ تھا اب ختم ہوگیا ہے ۔ اس نو ماہ کے بعد ہمیں آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں جانا ہوگا۔ہمیں ایک راستہ نظر آرہا ہے جس پر ہم جائیں گے توخیر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ڈیفالٹ کے خلاف ہمیں پورا انشورنس مل چکا ہے۔بڑی چیز ہوگئی ہے چھوٹے چھوٹے مسئلے سلجھانے ہیں۔نئی حکومت آکر آئی ایم ایف کا ایک پروگرام کردیتی ہے تو مسائل حل ہوجائیں گے۔ حکومت کی گیس اور بجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے اس وجہ سے مہنگائی ہوگئی ہے۔اگر خسارے میں ادارے کو نجکاری میں ڈال دیں تو مسائل حل ہوجائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اپنا کام کردیا اب اگلی حکومت کوبھی کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ نیپرا اور اوگراکے قوانین فالو کریں۔گیس اور بجلی کے لیے جامع پالیسی اختیار کرنی ہوگی۔ اب برآمدات کے لئے دوبارہ آرڈر مل رہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف میں جانے میں ایک سال لگایاتھا۔ تھوڑی بہت اس وقت بجلی مہنگی  کرنی پڑے گی۔درآمدات کی بندش،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے برآمدات متاثر ہوئیں۔

انہوں  نے کہاکہ جو بھی نئی حکومت آئے گی وہ آئی ایم ایف کے  پاس جائے گی۔پوری دنیا میں نجکاری ہوتی ہے لیکن 460  دن کا لمبا پراسس نہیں ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں